")
مسجد النبی (ص)

                                مسجد النبی (ص)

یہ مسجد النبی (ص) شہر تہران کے منطقہ ۶۔ کے محلہ دريان نو میں واقع ھے ۔

یہ مسجد، خیریہ ارادے مكتب امير المومنين (ع) کے زیر اھتمام اور اس کے تعاون سے تعمیر کی گئی ھے نیز اب بھی اس کا تعاون حاصل ھے، یہ مسجد، ملکی پیمانے پر مساجد کے نگراں مرکز کی طرف سے منتخب مساجد میں شمار ھوتی ھے جو محلہ کی ایک نمونہ مسجد مانی جاتی ھے ۔ اس مسجد میں مختلف قسم کے مذھبی و ثقافتی پروگرام کے انعقاد کی وجہ سے اسے علاقہ کے لوگوں کے اجتماع اور مختلف فعالیتوں کے مرکز میں تبدیل کردیا ھے ۔

اس مسجد کی تعمیر کی ابتدا میں ھی حضرت آيت‌ الله ‌العظمي موسوي‌ اردبيلي کے اھتمام سے تیسری منزل پر ایک عمومی  لائبریری تعمیر کی گئی ھے جو اس وقت بھی ملک کی مساجد کے کتاب خانوں میں ایک بزرگترین  لائبریری شمار کی جاتی ھے اور اپنی فعالیت کو مسلسل انجام دیتی ھے ۔ اس  لائبریری کے امکانات میں سے تعلیمی کمروں کے علاوہ دو الگ الگ عورتوں اور مردوں کے لئے ھال ھیں اور کتابوں کے لئے کھلے اور بند مخازن موجود ھیں، جس کی مساحت ۴۰۰/ میٹر مربع ھے ۔ اس کتاب خانہ کی دوسری خاصیت یہ ھے کہ اس میں چالیس ھزار کتابوں کا ذخیرہ ھے جو مختلف تعلیمی، تخصّصی اور عمومی موضوعات پر موجود ھیں جن میں سے بیس ھزار جلد کتابوں کی آئین کتاب داری کے علم کے مطابق فہرست تیار کی گئی ھے ۔

 

کتاب خانے کے ممبران کی تعداد حال حاضر میں دس ھزار سے زیادہ ھے، اس کتاب خانے میں عظیم علمی کتابوں کا سرمایہ اور اسی طرح زیادہ تر اوقات اس کے کھلے ھونے کی بناپر علاقے کے لوگوں اور اسٹوڈنس اپنے امتحانات کے ایام میں مطالعہ کے لئے آتے ھیں جس کی وجہ سے یہ نہایت اھم جگہ میں تبدیل ھوگیا ھے اور آخری چند برسوں میں ملک کے امتحانات میں ھر سال بی اے اور ام اے {بیچلر ڈگری اور ایم ایس سی} کے اکثر اسٹوڈنس جو اس کتاب خانے کے ممبر ھیں وہ کامیاب ھوتے رھے ھیں ۔