")
توحید سینٹر ایک تعلیمی اور ثقافتی مرکز
 

 

توحید سینٹر شروع سے اب تک شہر تہران کے ایک بہت اھم ثقافتی مراکز میں سے شمار ھوتا رھا ھے ۔

 

تربیتی نصاب و تعلیمی کلاسوں اور مختلف ثقافتی پروگراموں کے انعقاد نے اس مرکز کو مغربی تہران کے علاقہ کو ثقافتی قطب میں تبدیل کر دیا ھے ۔ اس وقت بھی یہ  تربیتی نصاب و کلاسیں مختلف مذھبی و ثقافتی سلسلہ میں منعقد ھوتی ھیں جیسے معرفت، حفظ قرآن، قرائت قرآن و تفسیر قرآن، اخلاق ‌اسلامي، مثنوی کی شرح، ‌اسلامي فنون و ھنر مانند خطاطي و خوشنویسی، کمپیوٹر کے علوم، مختلف زبانوں کی تعلیم، ھر سن و سال کے مطابق گھریلو زندگی کی مہارت، ملک کے معتبر اور علمی مراکز و ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے طور طریقے جیسے جامعۃ القرآن الکریم، مفيد یونیورسٹی قم، ادارہ تبلیغات اسلامی اور ان سب کے ساتھ ساتھ اس سینٹر میں خوش نویسوں کی انجمن کا انعقاد بھی ھونے والا ھے ۔  توحید سینٹر کے بے مثل و بے بدیل کردار میں سے دین مبین اسلام کے معارف سے جوانوں کی آشنائی بھی ھے جو ھمارے ملک کی معاصر تاریخ میں ابھی تک اس مرکز کے ثقافتی اور مذھبی پروگرام میں اس کی جھلک نظر آرھی ھے ۔  

اسی نقطہ نظر سے مختلف مذھبی مناسبتوں کے موقع پر مراسم کا انعقاد کیا جاتا ھے، احادیث کو شائع کرنا اور چھوٹے چھوٹے حکیمانہ کلمات کو (S.M.S) کی شکل میں ڈھال کر ملک کی ایک بڑی تعداد کے مخاطبین تک ارسال کیا جاتا ھے، سال کی دینی و مذھبی ڈائری کے تیار ھونے میں مسودہ کا تعاون، مقدس روضوں کے قافلوں اور حج تمتع و حج مفردہ کرنے والوں کے لئے جلسوں کا انعقاد ھوتا ھے، اسٹوڈنس اور علاقے کے مدارس کے معلّمین اور تربیت دینے والوں کی موجودگی میں مسجد کے خصوصی پروگرام سے آشنائی کے جلسہ کا انعقاد بھی ھوتا ھے جو توحید سینٹر میں اس کی مدیریت اور کارکنوں کے اھتمام اور حضرت آيت ‌الله ‌العظمی موسوی ‌اردبيلی کی رھنمائی کے ذریعہ نافذ کیا جاتا ھے ۔