")
ماه رمضان

اگر انسان اشرف المخلوقات کے مقام تک رسائی حاصل کرنا چاھتا ھے تو اسے اپنی تربیت کرنی چاھئے وہ خود بخود اور بغیر تربیت کے انسانیت کے بلند و عالی درجات تک نہیں پہنچ سکتا ھے ۔

اسی دلیل کی بناپر خداوند عالم نے انسانوں کی تربیت اور تکامل اور ارتقاء کے کچھ وسیلے اور راستے معین کئے ھیں اور اس کے وظائف و پروگراموں کو مرتب کیا ھے ۔

اگر انسان ان وظائف و پروگراموں پر عمل کریں اور جس راستہ کو خدا نے معین کیا ھے اسے طے کریں تو یقیناً اشرف المخلوقات کے بلند ترین مقام تک پہنچ جائیں گے ۔

رمضان المبارک کا مہینہ، اس کا روزہ، تلاوت قرآن اور ماہ مبارک رمضان میں عبادت انجام دینا، اس ماہ میں تسبیح پروردگار کرنا اور تفکر کرنا منجملہ ان وظائف و پروگراموں میں سے ھے جس کو اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی تربیت اور تکامل کے لئے تنظیم کیا ھے ۔ 

خداوند عالم چاھتا ھے کہ رمضان کے مہینہ میں انسان کے اندر تبدیلی آجائے اور پہلے کی بہ نسبت ماہِ رمضان میں معنوی و روحی لحاظ سے پاک و پاکیزہ ھوجائے اور معنوی اعتبار سے ان کے اندر تکامل بھی وجود میں آئے ۔