")
آج کی دنیا میں اخلاق کا فقدان
جنرل مشورہ

آج کی دنیا میں  انسانیت، اخلاق اور فضائل اخلاقی کی پیاسی ہے  اور اس کو حاصل کرنے کے لئے ہر  مذہب و مکتبِ فکر کی طرف اپنا رخ  کررہی ہے ۔ دنیا کی زندگی فقر ، ناداری اور جہالت سے گریہ کناں ہے، مگر آج دنیا کی اتنی  عمیق و گہری  علمی  ترقی کے باوجود ، لوگوں کی مشکلیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں، لوگوں کی تکلیفیں اور فریادیں زیادہ ہوگئی ہیں ،انسانیت کی حالت و وضعیت اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ اگر دو سپر پاور طاقتیں ایک دوسرے کے رخ پر ہنسنے لگیں تو دنیا ایک طرح سے گریہ کرے گی  اور خود کو عزادار بنالے گی،اور اگر دونوں سپر پاور ایک دوسرے سے ناراض ہوجائیں اور اَینٹھ جائیں تو دنیا ایک دوسرے انداز میں مشکلوں سے دوچار ہوجائے گی۔ یہ حالت، علمی ترقیوں کی وجہ سے ہے کہ جس ترقی  میں اخلاق اور انسانی اقدار کا فقدان پایاجاتا ہے    اسی بناپر مشکلوں میں اضافہ ہوگیا ہے