")
آیت الله هاشمی رفسنجانی کی رحلت کے موقع پر حجت الاسلام و المسلمین سید علی موسوی اردبیلی کا تعزیتی پیغام
1/9/2017

بسم الله الرحمن الرحيم

انالله و انا اليه راجعون

امام راحل (ره) کے دیرینہ ساتھی اور مقام معظم رهبرى کے ھمگام کی اچانک و افسوسناک رحلت، مرحوم آيت الله اكبر هاشمى رفسنجانى (قدس سره) جو نظام جمهوري اسلامى کے ستونوں میں سے تھے ان کا ارتحال پر ملال دردناک اور ایک غیر قابل تدارک نقصان ھے ۔

یہ مرحوم قیام و انقلاب اسلامی کے سابقین اور جمھوری اسلامی کے فداکار و زیرک خدمت گزاروں میں سے تھے ۔ انقلاب میں ان کی قابل قدر کوششیں جیسے فوجی تنصیبات، جنگ کی مدیرت، تعمیر نو اور امام راحل (ره) کے اغراض و مقاصد اور ان نظریات و امیدوں کی تکمیل میں ان کے خدمات کو ھمارے ملک کے شریف لوگ فراموش نہیں کریں گے ۔   

اس وقت وہ اپنے ھم مقصد دوستوں کے پاس، پروردگار عالم کی رحمت کے سایہ میں ھیں اور ان کا نام، ان کی یاد سماج اور لوگوں میں باقی رھے گی ۔

ھم اس مصیبت کو ایران کے محترم لوگوں، مقام معظم رھبری، مراجع عظام و علمائے اعلام اور ان کے گھرانے خاص طور سے ان کی اھلیہ محترمہ، ان کی اولاد اور ان کے بھائیوں نیز مرحوم کے چاھنے والوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ھیں، ان کے لئے پروردگار کی رحمت و رضوان اور پسماندگان کے لئے صبر جزیل کی دعا کرتے ھیں ۔

ازا طرف مرحوم حضرت آيت الله العظمى موسوى اردبيلى(ره)

سيد على موسوى اردبيلى