")
روزه
سوال: کیا روزہ رکھنا اس شخص کے لئے واجب ھے جو ایران جنوب میں رھتا ھے اور اس کے پاس ایک ھی گردہ ھے ۔
جواب: مکلف انسان پر روزہ کے وجوب کا معیار جنوب یا شمال میں رھنا اور ایک گردہ یا دو گردہ رکھنا نھیں ھے، بلکہ اس کا معیار مکلف انسان کی روزہ رکھنے کی قدرت اور توانائی ھے اور اگر قدرت رکھتا ھے نیز کوئی اھم ضرر بھی نہ ھو تو چاھئے کہ روزہ رکھے اور اگر قدرت نھیں رکھتا یا ضرر رکھتا ھے تو روزہ رکھنا واجب نھیں ھے