")
ارث
سوال: کیا ماں یا باپ کو یہ حق ہے کہ اپنے بیٹے یا اولاد کو میراث سے محروم کردیں؟
جواب: اگر مراد یہ ہے کہ باپ یا ماں اپنی زندگی میں اپنے اموال و جائیداد کو کسی کو بخش دیں تاکہ ان کے انتقال کے بعد اولاد کو نہ ملے تو اگرچہ یہ کام اچھا و مطلوب نہیں ہے لیکن شریعت کے لحاظ سے جائز ہے، اور اگر مراد یہ ہے کہ وہ وصیت کریں تاکہ انتقال کے بعد ان کے اموال سے کوئی چیز اولاد کو نہ دی جائے تو اس طرح کی وصیت صحیح نہیں ہے۔